اہم خبریں

سی ڈی اے کا الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کی رائیڈر شپ ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سی ڈی اے کا الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ۔ سی ڈی اے نے این آر ٹی سی سے 60 مزید بسوں کی ڈیمانڈ کرلی۔

قریب اور دور دراز کے روٹس پر بسوں کی فریکوئنسی بڑھائی جائے گی۔ دور دراز روٹس پر ابھی 30 منٹ اور 45 منٹ کے بعد بسیں چل رہی ہیں۔ دور دراز روٹس پر بسوں کے دورانیے کو کم کرکے 15 منٹ پر لایا جائے گا۔

شہر کے اندر کے روٹس پر ہر 15 منٹ کے بعد ایک بس چلتی ہے۔ شہر کے اندر کے روٹس پر چلنے والی بس کے دورانیے کو 10 منٹ بعد کیا جائے گا۔ سی ڈی اے نے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے بعد بسوں کی ڈیمانڈ کی۔

این آر ٹی سی نئی بسوں کی خریداری کیلئے متعلقہ وزارت سے اجازت لے گی۔ سی ڈی اے این آر ٹی سی کو فی کلو میٹر کے حساب سے ادائیگی کرتا ہے۔ سی ڈی اے نے الیکٹرک بسیں اسلام آباد کے 13 روٹس پر بسیں چلانی تھیں۔

سی ڈی اے کی جانب سے الیکٹرک بسیں 18 روٹس پر چلائی جارہی ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں اسلام آباد میں الیکٹرک بس سروس شروع کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے سہیل آفریدی کیلئے پیغام بھیج دیا، میر جعفر اور میر صادقوں کیلئے دو ٹوک پیغام دیدیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں