اسلام آباد( اے بی این نیوز )27ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس آج منعقد ہوا، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے دو ارکان، گوہر خان اور علی ظفر، نے کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ پارٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، علی ظفر نے اجلاس میں شرکت کی حمایت کی تھی، تاہم پارٹی ارکان کی اکثریت نے بائیکاٹ کو ترجیح دی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شرکت 27 ویں آئینی ترمیم کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے کے مترادف ہوگی، جس پر پارٹی نے بائیکاٹ کا موقف اختیار کیا۔
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا حکو مت کے گرد مزید گھیرا تنگ،نیا مطالبہ آگیا ،جا نئے کیا















