فیصل آباد(اے بی این نیوز)آئندہ سیزن کے لیے گندم کا سرکاری ریٹ 3500 روپے فی من مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔
فیصل آباد کمشنر آفس میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی کاشت کا 99 فیصد ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔وزیرِ زراعت کا کہنا تھا کہ کسانوں کو بہتر ریلیف دینے اور مارکیٹ کے استحکام کے لیے گندم کا سرکاری ریٹ 3500 روپے فی من مقرر کرنے پر مشاورت جاری ہے، جبکہ خریداری پالیسی جلد جاری کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں۔اسرائیلی وزیراعظم کو معافی دینادھوکے کےمترادف ہوگا، خواجہ آصف















