اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنا کسی کے بس میں نہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے گورنر راج کی بحث چھیڑی ہے، لیکن اس کا کوئی عملی امکان نہیں بنتا۔
شاہد خٹک نے مزید کہا کہ مذاکرات اسی وقت ممکن ہوتے ہیں جب اس کے لیے مناسب ماحول بنایا جائے، محض بیانات سے صورتحال بہتر نہیں ہوتی۔ انہوں نے تنقیدی انداز میں کہا کہ اگر گورنر راج لگانے کی کوشش کی گئی تو نہ گورنر بچے گا اور نہ راج، کیونکہ عوام اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں :شدید دھند،حد نگاہ کم، موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند















