اہم خبریں

حکومت کا کرپٹو ٹرانزیکشنز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )حکومت نےکرپٹو ٹرانزیکشنز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا۔ اس کے لئے حکومت نے ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر (گورننس اینڈ آپریشنز) ریگولیشنز 2025 کو حتمی شکل دے دی۔ دستاویزات کے مطابق ایک ملین روپے سے زائد ہر ورچوئل اثاثہ ٹرانسفر کی تصدیق لازمی قرار ہو گی۔

وی اے ایس پیز کو بھیجنے اور وصول کرنے والے کی مکمل تفصیلات جمع اور محفوظ کرنا ہوں گی۔ ایف اے ٹی ایف ٹریول رول کی مکمل پابندی پاکستان میں لازم ہوگی۔ شفافیت اور ٹریکنگ بڑھانے کے لیے وی اے ایس پیز پر سخت ضابطے نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

بیرون ملک پارٹیوں کی ڈیو ڈیلیجنس اور اَن ہوسٹڈ والٹس کی نگرانی لازمی ہو گی۔ بلاک چین اینالٹکس کے ذریعے مشکوک ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ بھی ہو گی۔ اہم ملکیتی تبدیلیاں اتھارٹی کی پیشگی منظوری سے مشروط ہو گی۔
وی اے ایس پیز کی ویب سائٹس پر قانونی معلومات کی اشاعت لازم ہو گی۔ لائسنس اور آپریشنز کے لیے ادائیگی شدہ سرمایہ کا 30 فیصد اسٹیٹ بینک میں بطور سیکیورٹی جمع ہوگا۔ سرحد پار آؤٹ سورسنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وی اے ایس پی کے لیے سالانہ اپ ڈیٹ کی گئی سائبر سیکیورٹی پالیسی لازمی قرار دی گئی ہے۔ آئی ٹی سسٹمز کی مسلسل ٹیسٹنگ اور آڈٹ کرنا لازم۔ ورچوئل اثاثہ مارکیٹ کو محفوظ، شفاف اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :کے پی میں گورنر راج لگے گا یا نہیں، طارق فضل چودھری نے واضح بتا دیا

متعلقہ خبریں