اہم خبریں

کے پی میں گورنر راج لگے گا یا نہیں، طارق فضل چودھری نے واضح بتا دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ نہیں کیا جا رہا، بلکہ اس پر صرف بحث بطور آپشن جاری ہے۔ ان کے مطابق گورنر راج کسی صورت مارشل لا نہیں ہے، تاہم اس کی ضرورت اس وقت محسوس کی جا سکتی ہے جب صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہو۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ کے پی میں آئین کی حکمرانی اور گورننس کے مسائل موجود ہیں، اور صوبے کے امن و امان کا تعلق پورے ملک کے امن سے جڑا ہوا ہے۔ وفاق کو اگر امن قائم رکھنے کے لیے کسی تعاون کی ضرورت ہے تو وہ کے پی حکومت سے نہیں مل رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی توجہ گورننس اور عوامی خدمت پر مرکوز نہیں ہے، اور وزیر اعلیٰ کو اپنے صوبے میں عملی کام کرتے ہوئے نظر آنا چاہیے، جبکہ موجودہ صورت حال میں وہ اپنی توجہ کہیں اور مرکوز کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، عمران خان کے حوالے نیا مطالبہ سا منے آگیا ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں