اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 33 کروڑ روپے مالیت کے 17 نان کسٹم پیڈ ٹریلرز ضبط کر لیے ہیں۔ یہ کارروائی چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر انجام دی گئی۔
چھاپے کے دوران ایف سی 74 ونگ نے کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم کی معاونت کی۔ ضبط شدہ ٹریلرز ہزار گنی میں واقع ایک گودام میں چھپائے گئے تھے۔ ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ ٹریلرز کو تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وہ اسمگلنگ اور ہر قسم کی غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی،محمود اچکزئی کے بیان کے خلاف قرارداد پیش















