اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی چیز کے زیر غور ہونے میں اور فیصلہ ہونے میں فرق ہوتا ہے،
مختلف آپشن مختلف اوقات میں زیر غور ہوتے ہیں۔
جب تک کوئی فیصلہ نہ ہو کوئی حتمی بات نہیں کرسکتے۔
معاملات کو پوری طرح دیکھتے ہوئے نوٹیفکیشن عجلت میں نہیں ہونا چاہیے نہ عجلت میں ہوگا۔
وزیر اعظم کی واپسی کے بعد جتنا ٹائم اس کیلئے ضروری ہے اسکے مطابق نوٹیفکیشن ہوگا۔
جو آئینی ترمیم ہوئی اس کے مطابق جس دن نوٹیفکیشن ہوگا اسی دن سے اس مدت کا تعین ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے بعد اس کی مدت 5 سال ہوگی۔
نواز شریف سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن میں رکاوٹ نہیں،یہ تاثر غلط ہے۔
نواز شریف کی گفتگو کو خوا مخواہ اس معاملے سے جوڑا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں :اسپیکر قومی اسمبلی کی پیشکش،جواب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے نکات پیش کر د یئے،جا نئے اندر کی کہانی















