اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 7 روپے 39 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔ ادارے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ ہو چکا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر بھی 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، جس سے گھریلو صارفین کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔ نئی ریٹ لسٹ کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے کہا ہے کہ قیمتوں میں یہ تبدیلی عالمی مارکیٹ میں بڑھتی لاگت کے باعث کی گئی ہے، جبکہ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق خریداری یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں :وفاقی حکومت آئینی حدود میں رہتے ہوئے صوبائی حکومت کو اپنا کام کرنے دے، سلمان اکرم راجہ















