اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے بعد شہر میں کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی اور امن عامہ کے پیش نظر یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی تنظیم پر قانون بلا تاخیر حرکت میں آئے گا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے مکمل طور پر دور رہیں جو قانون کی نظر میں ممنوع ہیں، تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رہے۔
مزید پڑھیں :انگلش آل راؤنڈر معین علی کا اعلان سامنے آگیا،جا نئے کیا کہا















