لاہور(اے بی این نیوز)لاہور کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی ۔پانچ سے پندرہ کلوواٹ تک سسٹم کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی کمی ہو گئی ہے۔
پانچ کلوواٹ سسٹم کی قیمت مارکیٹ میں پانچ لاکھ پچاس ہزار اورسات کلوواٹ سسٹم کی قیمت چھ لاکھ پچیس ہزارروپے مقررکی گئی ہے۔ دس کلوواٹ سسٹم کے لئے نواور بارہ کلوواٹ سسٹم کے لئے قیمت دس لاکھ پچاس ہزار روپے مقررکی گئی ہے ۔
پندرہ کلوواٹ سسٹم کے لئے تیرہ لاکھ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔مارکیٹ میں مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے مقرر کی گئی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹم کے لئے صارفین کو بیٹریوں کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔
مزید پڑھیں۔کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی















