اہم خبریں

ضلع کرم میں پولیس پوسٹ پر خوارج کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

پشاور(اے بی این نیوز)ضلع کرم: وسطی کرم کے علاقے چنارک میں پولیس پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں خوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق وسطی کرم کے علاقے چنارک میں دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پرخود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس فورس کے جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

آر پی او کوہاٹ کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس فورس کے 2 اہلکار واحد خان اور فضل رحمان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں۔آج بروز پیریکم دسمبر2025سونے کی قیمت بارے جانئے

متعلقہ خبریں