اہم خبریں

پنجاب حکومت نے 6 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے 6 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر گریڈ 19کے آفیسر سہیل ظفر چٹھہ کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب تعینات ،کیپٹن (ر) محمد وسیم کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آبپاشی تعینات ،ڈپٹی سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ ) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن فرحان فاروق کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ ll)ایس اینڈ جی اے ڈی لگایا گیا ،تقرری کے منتظر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کو ڈپٹی سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ ) ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات ،ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر محمد ارشاد بیگ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت اور ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن )سرگودھا فرید احمد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری (انفارمیشن اینڈ کلچر ) ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں