اہم خبریں

موٹر سائیکل رکشوں کی سختی آگئی،پٹرول موٹر سائیکلوں کی تیاری بھی مرحلہ وار ختم

لاہور (  اے بی این نیوز       ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ماحول دوست اقدامات کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں پٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کی منظوری دی گئی، جبکہ پٹرول موٹر سائیکلوں کی تیاری بھی مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں طے ہوا کہ آئندہ سرکاری ادارے صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکلیں ہی خرید سکیں گے، تاکہ آلودگی میں کمی لائی جا سکے اور صاف ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جائے۔

مزید یہ کہ پلاسٹک اور زہریلا دھواں پیدا کرنے والی اشیاء جلانے پر سخت کارروائی کی جائے گی، اور اس عمل پر سخت سزائیں نافذ کی جائیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی صحت؟ تشویش میں مزید اضافہ،علیمہ خان نے انتہائی قدم اٹھا لیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں