اسلام آباد ( اے بی این نیوز )صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ان کی عیادت کے لیے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق اسپتال پہنچے اور صدر کے صاحبزادے وزیر یاسر سلطان سے صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ چودھری انوار الحق نے صدر سلطان محمود کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید بھی انہی دنوں ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور آئی سی یو میں خصوصی نگہداشت حاصل کر رہے ہیں۔ چودھری انوار الحق نے ان کی بھی عیادت کی اور وزیر حکومت چودھری قاسم مجید سے سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے چودھری عبدالمجید کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا اہم راہنما گرفتار













