لاہور ( اے بی این نیوز )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس کی سیاست میں بڑی تبدیلی ہو گئی ،یونائیٹڈبزنس گروپ اوربزنس مین پینل نےاتحادکرلیا۔
دونوں گروپس کی قیادت نےمتحدہونےکےمعاہدےپردستخط کردیے۔ ایس ایم تنویراورمیاں انجم نثار نےمعاہدےپردستخط کیے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی سیاست میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، جہاں برسوں سے ایک دوسرے کے مقابل کھڑے دو بڑے گروپس — یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) اور بزنس مین پینل (BMP) — نے بالآخر اتحاد کر لیا۔
لاہور میں دونوں گروپس کی قیادت نے متحد ہونے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے پر ایس ایم تنویر اورمیاں انجم نثارنے باضابطہ طور پر دستخط کیے، جس کے ساتھ ہی FPCCI کی کاروباری سیاست کا نیا دور شروع ہوگیا۔اس اتحاد کو ملکی بزنس کمیونٹی میں بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے توقع ہے کہ چیمبر کی پالیسیاں زیادہ مضبوط، مربوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھیں گی۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات، عدالت نے نوٹس جاری کر دیا،جا نئے کس کو















