اہم خبریں

بنوں ، گرینڈ آپریشن ،3عسکریت پسند ہلاک، مزید کی تلاش جاری

بنوں ( ے بی این نیوز    ) پولیس اور ہاتھی خیل قوم نے عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ گرینڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، جن کی لاشیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے گزشتہ رات تھانہ احمد زائی پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد فرار ہوتے ہوئے اپنے ہلاک اور زخمی ساتھیوں کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترخے اوبہ کے علاقے میں دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی، جہاں ہاتھی خیل قوم کے رضا کار بھی عسکریت پسندوں کے مقابل کھڑے رہے۔

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ڈی آئی جی نے پولیس کی بھاری نفری فوراً علاقے میں بھیج دی۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر چھپے دیگر عناصر کو بھی پکڑا جا سکے۔

مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات، عدالت نے نوٹس جاری کر دیا،جا نئے کس کو

متعلقہ خبریں