اہم خبریں

لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں

پشاور(اے بی این نیوز)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا امور اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نمازجنازہ نوخار ہاؤس کابل ریور نوشہرہ میں ادا کی گئی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور خیبر پختونخوا اختیار ولی کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی ء درجات کی دعاء کی ،اختیار ولی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک بہت بڑا دکھ ہے ؛ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اختیار ولی خان اور ان کے اہلخانہ کے نام جاری اپنے تعزیتی میں مرحومہ کے انتقال کو خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ اٹھ جانا انسان کی زندگی کا سب سے بڑا اور تکلیف دہ صدمہ ہوتا ہے۔

والدین خصوصاً والدہ کی شفقت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں اختیار ولی خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

مزید پڑھیں۔یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کرنے میں مشکلات پیدا کر دیں

متعلقہ خبریں