اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات؟عدالت سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد()اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل کے مطابق چیف جسٹس کسی سے بھی ملاقات نہیں کر رہے، نہ ہی انہوں نے ایڈوکیٹ جنرل اور نہ کسی وکیل سے ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں