اہم خبریں

پنجاب حکومت کا پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پیداوار پر پابندی کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب حکومت نے پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پیداوار پر پابندی لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت انسداد اسموگ کے لیےکابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلےکیےگئے۔

اجلاس میں پیٹرول موٹر سائیکل رکشوں کی پیداوار پر پابندی اور پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن بھی مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اداروں کے لیے الیکٹرک گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی۔

اس کے علاوہ پلاسٹک اور زہریلا دھواں پیدا کرنےوالی اشیاء جلانے پر سخت سزا دینے، شہریوں کی صحت اور ماحول کو نقصان پہنچانےپر کوئی رعایت نہ برتنےاور جدید دنیا کی طرح پورے پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانے کے فیصلے بھی کیے گئے۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بریفنگ دی کہ پنجاب کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک قائم کیا جا چکا ہے۔ آلودگی کے خاتمے کا جامع آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور اور مضافات میں فصلیں جلانے کے واقعات میں88 فیصد کمی آئی، فصلیں جلانے کے واقعات کے تدارک کے لیے ڈرون سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ڈیڑھ سال میں جس جذبے ، محنت اور توجہ سے اداروں اور ٹیم نےکام کیا، وہ لائق تحسین ہے،شہریوں کا بھی شکریہ،جنہوں نےحکومت اور اداروں سے بھرپور تعاون کیا۔

مزید پڑھیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم کردیا

متعلقہ خبریں