اہم خبریں

رائے ونڈ میں بحریہ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی منقطع کر دی گئی

رائے ونڈ ( اے بی این نیوز       )رائے ونڈ میں بحریہ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔

لیسکو حکام نے بحریہ آرچرڈ، بحریہ ٹاؤن اور بحریہ ای ایم سی سمیت سوسائٹی کے تمام فیزز کی بجلی منقطع کر دی۔ رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے انتظامیہ کو بل جمع کروا دیے ہیں اور مطالبہ کیا کہ بجلی فوری طور پر بحال کی جائے۔

ادارہ انتظامیہ کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث کنکشنز منقطع کرنا ناگزیر تھا۔ اس فیصلے کے بعد سوسائٹی میں ہزاروں خاندان بجلی کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کا دھرنا، اہم پیش رفت سامنے آگئی،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں