راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صائم ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بڑے یا چھوٹے میچ کی نہیں، ہر مقابلے کی اہمیت پر یقین رکھتی ہے۔ آج کی میٹنگ میں بھی یہی بات ہوئی کہ موجودہ میچ ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔
صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم کا اسکور بہتر تھا اور حریف سری لنکن باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، جس کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکواڈ کا مورال بلند ہے اور سب کا ہدف فائنل جیتنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی خواہش رکھتے ہیں کہ فائنل میں اپنی ٹیم کو فتح دلائیں، اور آج کے لیے اپنی جانب سے سو فیصد دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صائم ایوب نے کہا کہ مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، مگر ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں واضح بہتری آرہی ہے، گراف مسلسل اوپر جا رہا ہے۔ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہتری ہو رہی ہے اور امید ہے ٹیم آئندہ میچز میں بھی بہترین کھیل پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں :ایران کی امریکہ کو پھر للکار یہ تعاون کی اہل ہی نہیں،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای















