تہران ( اے بی این نیوز )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ 12 روزہ جنگ میں ایران نے امریکہ اور صیہونی ریاست کے تمام عزائم ناکام بنا کر انہیں واضح شکست دی۔ ان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکے، جبکہ دشمن کو پہنچنے والا نقصان ایران کے نقصان سے کہیں زیادہ تھا۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ صیہونی ریاست کا سربراہ آج دنیا کی سب سے ناپسندیدہ شخصیت بن چکا ہے اور عالمی سطح پر اس کی پالیسیوں کو شدید ردعمل کا سامنا ہے۔
انہوں نے ایران کی جانب سے امریکہ کو بالواسطہ پیغامات بھیجنے کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکی حکومت موجودہ حالات میں ایران کے ساتھ رابطے یا کسی قسم کے تعاون کی اہل ہی نہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان مخالف بیرونی پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب















