اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کاڈی آئی خان میں آپریشن،22خوارج ہلاک

ڈی آئی خان ( اے بی این نیوز       )سیکیورٹی فورسز کاڈی آئی خان میں آپریشن،22خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنۂ خوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے 22 دہشت گردوں کے خاتمے کو دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی مضبوط مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق پوری قوم اس جدوجہد میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی آپریشن میں 22 خوارجیوں کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر خوارج کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے، اور ملک دشمن عناصر کو کہیں چھپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے لیے فورسز کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور امن دشمنوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی مضبوط حمایت سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، جبکہ وزیراعظم نے بھی واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

مزید پڑھیں :سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیدیا

متعلقہ خبریں