راولپنڈی ( انوار عباسی )راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر جاری صورتحال مزید شدت اختیار کر گئی ہے
جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھرنا کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ دھرنے میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے .
جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں شاہد خٹک، مینا خان آفریدی، شوکت یوسفزئی، شفیع جان آلو اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دوپہر تین بجے فیکٹری ناکے پہنچے تھے، جس کے بعد شام پانچ بجے دھرنا باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا۔
دھرنے کے دوران کارکنوں کے نعرے اور رہنماؤں کی تقاریر جاری ہیں، جبکہ جیل کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ کشیدہ صورتحال پر قابو رکھا جا سکے۔
وزیراعلیٰ اور پارٹی رہنما مسلسل فیکٹری ناکے پر موجود ہیں اور اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ چار گھنٹے سے جاری دھرنے نے جیل کے اطراف کی فضا کو خاصا پرجوش اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی سے الوداع ہو نے کے دن قریب آگئے ہیں،بیرسٹر گوہر علی















