اہم خبریں

مفتی عبدالقوی کا ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے حیران کن دعویٰ

لاہور(اے بی این نیوز)مفتی عبدالقوی نے ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔

پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وُڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی صورتحال بن رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے نکاح کا پیغامِ آجائے گا۔

جب میزبان نے پوچھا کہ ایک غیر مسلم خاتون سے شادی ممکن ہے تو مفتی عبدالقوی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کیا اور ان کا نام فاطمہ رکھا گیا۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اسی طرح وہ ایشوریا رائے کو مسلمان کریں گے اور ان کا نام عائشہ رائے رکھیں گے۔

ان دعوؤں کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف ردِ عمل دیے ہیں، جہاں کچھ لوگوں نے ان بیانات کو مذاق اور بے بنیاد قرار دیا تو بعض نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پسِ منظر اور تبصرے
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مفتی عبدالقوی نے کسی بھارتی اداکارہ سے شادی یا نکاح کا دعویٰ کیا ہو، اس سے قبل انہوں نے راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی پیشکش کی تھی، جسے راکھی نے مسترد کر دیا تھا۔

راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900 لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے۔

تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان دعوؤں کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں اور ایسے بیانات زیادہ تر توجہ حاصل کرنے کے لیے ہوتے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں۔ابو ظہبی: قومی دن کے موقع پر چار چھٹیوں کا اعلان

متعلقہ خبریں