اسلام آباد ( اے بی این نیوز) ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد ریکارڈ ہوا، جو الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ چند ضمنی انتخابات کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔
این اے 18 ہری پور میں سب سے زیادہ ووٹرز نے حصہ لیا جہاں ٹرن آؤٹ 42.09 فیصد رہا۔ این اے 185 میں 32.61 فیصد ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا، جبکہ این اے 96 فیصل آباد میں ٹرن آؤٹ 26.46 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ این اے 143 ساہیوال میں یہ شرح 21.43 فیصد اور این اے 129 لاہور میں 18.67 فیصد رہی۔ سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 104 فیصل آباد میں دیکھا گیا جو صرف 13.23 فیصد تھا۔
صوبائی نشستوں میں پی پی 269 مظفر گڑھ سب سے آگے رہی جہاں 50.82 فیصد ووٹرز نے پولنگ میں حصہ لیا۔ پی پی 98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد، پی پی 73 سرگودھا میں 34.45 فیصد اور پی پی 87 میانوالی میں 27 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ ہوا۔ پی پی 116 فیصل آباد میں ٹرن آؤٹ 22.94 فیصد جبکہ پی پی 203 ساہیوال میں 22.4 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں :توشہ خانہ 2کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ















