اہم خبریں

توشہ خانہ 2کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ

راولپنڈی ( اے بی این نیوز) توشہ خانہ 2کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا ۔ کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے کل جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا ۔ وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری کو با ضابطہ آگاہ کر دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ 2کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ کیس میں پراسیکویشن کی جانب سے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب ہونا تھا۔ توشہ خانہ 2کیس کی گزشتہ سماعت 29 اکتوبر کو بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں :فرخ کھوکھر،اپ ڈیٹ آگئی،گرفتاری کی وجہ فرخ کھو کھر نے خود بتا دی،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں