لاہور ( اے بی این نیوز) پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ موٹرسائیکل کے کم از کم جرمانے کو 200 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ محکمہ قانون پنجاب نے گورنر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ لاہور میں کار کے کم از کم جرمانے کو 300 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
بس، ٹرک اور بڑی گاڑیوں کے کم از کم جرمانے 10 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کا جرمانہ 2 ہزار اور بڑی گاڑیوں کا جرمانہ 20 ہزار روپے ہوگا۔ ٹریفک سگنل توڑنے اور ون وے کی خلاف ورزی پر بھی بھاری جرمانے نافذ کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :گڈز ڈیکلیئریشن کی فیس مقرر ، 50 ہزار روپے کے سامان سے لیکر5.2کروڑ تک کیا ادا کرنا ہو گا ،جا نئے تفصیلات















