اہم خبریں

جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (   اے بی این نیوز     )جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد،آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر ز آمد پر جنرل ساحر شمشاد کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران کی شرکت۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 40سال فوج میں خدمات انجام دیں۔ تقریب میں سابق چیئرمین ،تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام کی شرکت۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا 3سال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف رہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا الوداعی تقریب کے شرکا سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور لگن اور پروفیشنل ازم سے سرانجام دیں۔
موجودہ جیو سٹریٹجک ماحول میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کی بنیاد ہے۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر،افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا شہدا اور ان کے اہلخانہ کو سلام،ملکی دفاع کیلئے افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں :نفرت،جھوٹ،فسادکی سیاست کو بری طری شکست ہوئی،نوازشریف

متعلقہ خبریں