اہم خبریں

نفرت،جھوٹ،فسادکی سیاست کو بری طری شکست ہوئی،نوازشریف

لاہور (   اے بی این نیوز     )صدر ن لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جہاں سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نواز شریف نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر انتشار کی سیاست کو مسترد کیا ہےنفرت،جھوٹ،فساد کو بری طری شکست ہوئی،نوازشریف۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور فساد کی سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی، اور عوام نے خدمت اور ترقی کے بیانیے کو ترجیح دی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں مہنگائی کی شرح صرف تین فیصد تھی جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں یہ بڑھ کر انتالیس فیصد تک جا پہنچی، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہوئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور معاشی حالات بہتر سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ ملاقات کا ماحول خوشگوار رہا اور نومنتخب اراکین نے قیادت کو یقین دلایا کہ وہ عوامی خدمت اور پارلیمانی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی سے ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں :ملک کی سرحدی سالمیت اور ہر شہری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،فیلڈمارشل عاصم منیر

متعلقہ خبریں