اہم خبریں

ملک کی سرحدی سالمیت اور ہر شہری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،فیلڈمارشل عاصم منیر

اسلام آباد (   اے بی این نیوز     )علاقائی صورتِ حال تیزی سے بدل رہی ہے، ملک کی سرحدی سالمیت اور ہر شہری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،قومی وحدت ہماری بڑی طاقت ،دشمن کےعزائم ناکام بنائیں گے، فیلڈمارشل عاصم منیر کا نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کےشرکا سے خطاب،کہاخطہ جیوپولیٹیکل مقابلے،سرحدپاردہشت گردی اورہائبرڈخطرات سےگزررہاہے،بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی اوراطلاعاتی جنگ کےباوجودمسلح افواج پرعزم ہیں،پاکستان ایک اہم ملک ہے،دنیامیں اپنامقام حاصل کرےگا،

معرکہ حق میں افواج پاکستان کےعزم نےپاکستان کاعالمی وقاربڑھایا،دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مربوط قومی کاوشیں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی نہایت ضروری ہیں، پاک فوج وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی،آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو غیرقانونی سرگرمیوں کےخلاف جاری ملک گیرکارروائیوں ،سمگلنگ،منشیات اورمنظم جرائم کیخلاف کارروائیوں کی تفصیلات سےآگاہ کیاگیا۔ ادھر دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کے سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی کی ملاقات ،

آرمی چیف نے کہا بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال میں پاکستان اور ایران کے درمیان سٹریٹجک تعاون انتہائی اہم ہے،علی لاریجانی نے خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے اہم کردار کو سراہا،دونوں ممالک کا دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ،ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور پاکستان ایران روابط کے استحکام پر بات چیت ، خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف نے کامران ٹیسوری سے استعفیٰ مانگ لیا؟

متعلقہ خبریں