اہم خبریں

ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی نے 70 فیصدٹرن آئوٹ کو مشکوک قرار دیدیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ اگر کسی کو زبردستی انتخابی عمل سے باہر رکھا جائے تو نتائج کو شکست قرار دینا درست نہیں۔ انہوں نے آخری حصے میں دکھائے گئے 70 فیصد ٹرن آؤٹ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین کے مطابق اتنی بڑی تعداد کا ووٹ کاسٹ ہونا فزیکلی ممکن نہیں اور یہ دھاندلی کے واضح اشارے ہیں۔

سینیٹر مہمند نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیا، اور کچھ حلقوں میں تکنیکی بنیادوں پر اختلافات تھے، لیکن بطور پارٹی ورکر ان کی رائے تھی کہ کہیں بھی حصہ لینا ضروری نہیں تھا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام “تجزیہ” میں گفتگو کر رہے تھے ۔دوسری جانب سینیٹر ناصر بٹ نے پروگرام میں موقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتیں کبھی بھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا کام عوام کے لیے ہے، دھمکیوں کے لیے نہیں، اور پی ٹی آئی سیاسی جماعت کی بجائے ایک کمزور گروہ ہے۔ بٹ نے کہا کہ کے پی کے میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوا، پھر بھی کچھ لوگ اسے نہیں مانتے۔ ان کے مطابق 28 ویں آئینی ترمیم آنے پر یہ لوگ فوری طور پر گھر چلے جائیں گے اور پی ٹی آئی کے وکلاء بھی بے بس ہیں۔ہمایوں مہمند نے نتائج کی شفافیت پر سوالات اٹھائے جبکہ ناصر بٹ نے پی ٹی آئی کو غیر موثر اور کمزور گروہ قرار دیتے ہوئے حکومت کے اقدامات کو جائز قرار دیا۔
مزید پڑھیں :سیمنٹ مہنگا ہو گیا،مختلف شہروں میں جا نئے فی بوری قیمت

متعلقہ خبریں