اہم خبریں

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے دعوے ٹھس، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بچے بغیر ناشتے کے سکول جا نے پر مجبور

اسلام آباد(  اے بی این نیوز     ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کا عوام کو سردیوں اور شام کے اوقات میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے سوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے، ادھر محکمہ سوئی گیس کے دعوے جاری ہیں کی سردیوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ،جبکہ اس کے برعکس صبح بچوں کے ناشتہ تک تیار کرنے کیلئے سوئی گیس میسر نہیں اور بچے بھوکے پیٹ سکول جا نے پر مجبور ہیں،متعلقہ محکمہ کے جھوٹے دعوں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو نے کی پول کھول دی ہے،

میڈیا ٹاؤن سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور جب ایس این جی پی ایل کے حکام سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ جھوٹی تسلی دیتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں۔ میڈیا ٹاؤن لوہی بھیر کے مختلف علاقوں میں صبح 5 بجے سے صبح 9 بجے اور شام 5 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔

عوام نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمے کے جھوٹے دعوں پر ایکش لیکے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا ئے تاکہ کم از کم بچے تو صبح سکول جا نے سے قبل ناشتہ کر سکیں۔ گیس متاثرین نے مزید مطالبہ کیا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے دعویٰ کے باوجود کہ سردیوں اور شام کے اوقات میں گیس بلا تعطل فراہم کی جائے گی، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہری صبح کے اوقات میں بچوں کا ناشتہ تیار کرنے کے لیے بھی گیس کے بغیر رہ جاتے ہیں، جس سے خاندانوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے۔

مزید پڑھیں :ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں