اہم خبریں

مریم نواز عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(  اے بی این نیوز     ) وزیراعظم شہباز شریف سے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بابر نواز، بلال تارڑ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان، طفیل جٹ اور محمود قادر سمیت دیگر اراکین شامل تھے جبکہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ اور اویس لغاری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے نومنتخب اراکین کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کی انتھک محنت نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، اور مریم نواز عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد اور خوشحالی کی کوششوں کا عکاس ہے اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب اراکین قانون سازی میں حصہ لے کر عوام کی فلاح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں :ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں