اہم خبریں

اڈیالہ جیل کے باہر صورتحال کشیدہ ،کارکنان کی پیش قدمی،علیمہ خان نے دھرنا دیدیا،سہیل آفریدی بھی روانہ

راولپنڈی (  اے بی این نیوز     ) اڈیالہ جیل کے باہر صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ عمران خان کی بہنیں اور کارکنان پیش قدمی کے دوران پولیس رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش میں مصروف رہے، جس پر شدید دھکم پیل اور ہاتھا پائی کے بعد پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

علیمہ خان نے کارکنان کے ساتھ دوبارہ دھرنا دے کر احتجاج مزید تیز کر دیا ہے۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی کسی بہن یا رہنما کو جیل حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

اڈیالہ جیل کے گورکھپور ناکے پر علیمہ خان کا دھرنا جاری ہے، جبکہ جیل کے مختلف اطراف میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔علیمہ خان اور کارکنوں کا جلوس فیکٹری ناکے تک پہنچ گیا، جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور شرکا کو مزید آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔

قبل ازیں اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے اہلِ خانہ کی ملاقات کا طے شدہ دن تھا، مگر مقررہ وقت ختم ہونے کے باوجود ان کی بہنیں ان سے ملاقات نہیں کر سکیں۔ تینوں بہنیں کارکنان کے ہمراہ جیل کے باہر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

اس دوران بانی پی ٹی آئی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی اڈیالہ جیل کی طرف روانہ ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق وہ وہاں موجود قیادت اور اہلِ خانہ سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں :ضمانت کے باوجود ڈکی بھائی رہا نہ ہو سکے،وجہ جا نئے

متعلقہ خبریں