اہم خبریں

انفینکس، وی گو ٹیل،ویوو،ٹیکنو ،سام سنگ،شیاؤمی،کیو موبائل،جی فائیو،ریئل می ،نوکیا،جا نئے کون مارکیٹ پر چھایا رہا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے اسمارٹ فونز کی فہرست میں ستمبر سے اکتوبر 2025 کے دوران نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ مجموعی طور پر انڈسٹری میں سست روی کے باوجود کئی کمپنیوں نے ماہ بہ ماہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا۔

اکتوبر میں انفینکس 3.12 ملین یونٹس کی مقامی پروڈکشن کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، جو ستمبر کے 2.01 ملین یونٹس کے مقابلے میں بڑا اضافہ ہے۔ وی گو ٹیل 2.82 ملین یونٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ اٹیل نے بھی 2.06 ملین یونٹس تیار کیے جو ستمبر کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے۔

ویوو کی پروڈکشن 1.38 ملین سے بڑھ کر 2.27 ملین یونٹس تک پہنچ گئی، جبکہ ٹیکنو نے 0.89 ملین سے 1.62 ملین یونٹس تک اضافہ دکھایا۔
سام سنگ نے 0.93 ملین سے بڑھ کر 1.48 ملین یونٹس تیار کیے، اور شیاؤمی 1.04 ملین سے 1.31 ملین یونٹس تک پہنچ گئی۔
کیو موبائل کی پیداوار معمولی اضافے کے ساتھ 0.72 ملین سے 0.93 ملین یونٹس رہی، جب کہ جی فائیو نے 0.70 ملین سے 0.84 ملین یونٹس تیار کیے۔
ریئل می نے بھی اکتوبر میں 0.91 ملین یونٹس کے ساتھ ٹاپ 10 میں جگہ بنالی، جبکہ نوکیا ستمبر میں 0.65 ملین یونٹس کے بعد اگلے ماہ فہرست سے باہر ہوگیا۔

برانڈز کی سطح پر اضافے کے باوجود پاکستان میں مجموعی موبائل فون مینوفیکچرنگ میں اکتوبر کے دوران 23 فیصد کمی دیکھی گئی۔ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ میں موجودہ اسٹاک پہلے سے زیادہ ہونے کی وجہ سے کمپنیوں نے پروڈکشن کم کردی۔جنوری تا اکتوبر 2025 کے دوران پاکستان میں 25.11 ملین فونز تیار کیے گئے، جو سال بہ سال 4 فیصد کم ہیں۔ ان میں 53 فیصد اسمارٹ فونز اور 47 فیصد 2G ڈیوائسز شامل تھیں۔ ملک نے پہلے دس ماہ میں 94 فیصد موبائل فون کی مقامی طلب لوکل مینوفیکچرنگ سے پوری کی۔ماہرین کے مطابق 2026 میں موبائل فون سیلز میں 7 سے 8 فیصد اضافہ متوقع ہے، جس کی وجہ مستحکم کرنسی، کم مہنگائی اور بہتر خریداری کی صلاحیت ہوگی۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی میں زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کا آغاز ،زمبابوے کا بیٹنگ کا فیصلہ

متعلقہ خبریں