اہم خبریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جی ایچ کیو کا دورہ،فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

راولپنڈی (  اے بی این نیوز     )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ،آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات کی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مار شل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی قیادت کو سراہا۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

متعلقہ خبریں