اہم خبریں

جناح گارڈن فیز ٹو میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس، مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )نجی ہاؤسنگ سوسائٹی جناح گارڈن فیز ٹو میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت۔ عدالتی حکم پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا عدالت میں پیش ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ چیئرمین صاحب بتائیں اس کیس میں کیا پیش رفت ہوئی؟ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ

عدالتی حکم کے مطابق 21 نومبر کی میٹنگ میں معاملہ سی ڈی اے بورڈ کے سامنے رکھا۔ سی ڈی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی جائے۔بورڈ فیصلے کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ تکنیکی کمیٹی 30روز میں اس کیس پر اپنی رائے دے گی۔

مستقبل میں لوگوں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے کے لیےکام جاری ہے۔ سی ڈی اے اس حوالے سے خصوصی طور پر رولز بنارہا ہے۔ عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ
چیئرمین صاحب آپکی ٹیم اچھا کام کررہی ہے۔ عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔ آپ کی ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ آجائے پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔ درخواستگزار کے وکیل خرم قریشی نے بھی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رنداھاوا کے منصوبوں کو سراہا۔ کیس کی مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سی ڈی اے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو سختی سے مسترد کر دیا

متعلقہ خبریں