اہم خبریں

علیمہ خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کارکنان کا اڈیالہ جیل کی طرف مارچ

راولپنڈی(  اے بی این نیوز     ) اڈیالہ جیل کے باہر ماحول خاصا پرجوش ہے جہاں علیمہ خان فیکٹری ناکے کے مقام پر پارٹی کارکنان کے درمیان موجود ہیں۔ کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کی جانب مارچ میں شریک ہے، جس کے باعث علاقے میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے۔

مارچ کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ شرکاء نے اعلان کیا ہے کہ مارچ مکمل طور پر پُرامن رہے گا اور نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے گا۔مارچ کے باعث جیل جانے والے مختلف راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :رومانیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی، ڈرونز کے داخل ہونے پر لڑاکا طیارے روانہ

متعلقہ خبریں