اہم خبریں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا۔

فی تولہ سونا 7 ہزار 700 روپے تک مہنگا ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

10 گرام سونے کے نرخ میں 6 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہونے سے نئے نرخ 3 لاکھ 74 ہزار281 روپے ہو گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں77 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4142 ڈالر ہو گئی ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 152 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 5422 روپےہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔روس کے یوکرینی دارالحکومت کیف پر فضائی حملے، 6 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں