لاہور (اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی کے شکار علاقوں میں دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں خشک سالی کا خاتمہ ہو گا۔
بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہونے کی توقع ہے۔ آ ئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں۔















