اہم خبریں

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ،تینوں خوارج کا تعلق پڑوسی سے نکلا،جا نئے ہو شربا انکشافات

پشاور (اے بی این نیوز       ) ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کے بعد جاری ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور تینوں افغان شہری تھے۔ ان کا مقصد پریڈ اور بیرکس میں اہلکاروں کو یرغمال بنانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے چادر اوڑھ کر پیدل چلتے ہوئے مرکزی گیٹ تک پہنچا اور وہاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دیگر دو دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے جواب میں سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کر دیا۔مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلز اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق صورتحال اب قابو میں ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

متعلقہ خبریں