اہم خبریں

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد (اے بی این نیوز       ) پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی اقدامات کر دیے گئے ہیں۔ شہر کے تمام داخلی راستوں پر پولیس کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ اہم سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کی شناخت اور حفاظت کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فیض آباد بس اڈے پر مسافروں کے شناختی کارڈز درج کیے جا رہے ہیں، اور ٹرانسپورٹ مالکان کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مسافروں کا ڈیٹا متعلقہ حکام کو فراہم کریں۔سیکیورٹی اہلکار شہریوں سے تعاون کی اپیل کر رہے ہیں اور کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کچھ تاخیر ممکن ہے، تاہم یہ اقدامات عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں :تعلیم،صحت اور انفرا سٹرکچر پر فوری توجہ ضروری ہے،چو دھری شجاعت حسین

متعلقہ خبریں