اسلام آباد( اے بی این نیوز )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔ آج کی سماعت میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل دستیاب نہ تھے، جس کے باعث کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور کیس کی مزید کارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اس سے قبل عدالت کی جانب سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے اور حکم دیا گیا تھا کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔کیس کی آئندہ سماعت میں پیش رفت کا امکان ہے، تاہم موجودہ صورت حال میں وارنٹ بدستور برقرار ہیں۔
مزید پڑھیں :نیب نے سابق چئیرمین واپڈا کے خلاف انکوائری باضابطہ طور پر بند کر دی















