پشاور(اے بی این نیوز )پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام ۔ تینوں دہشتگردوں کی شنا خت ہوگئی۔ شہداء کی نماز جنازہ ادا ۔ نماز جنازہ میں گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ۔ کور کمانڈر پشاور ۔ آئی جی سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردےئیے گئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں دہشتگرد افغانی تھے۔ اسلحہ اوربارودی مواد برآمد ۔ ایک حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پراڑالیا ۔ دودہشتگردوں کو گولی ماردی گئی۔ سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا حملے میں 3جوان شہید۔ 3 اہلکار وں سمیت 11افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔ دہشتگردوں کو اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔ علاقے میں بھاری نفری تعینات ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی ہیڈکوارٹر میں پریڈ جاری تھی ۔ دھماکہ شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ۔ تینوں خود کش حملہ آور پیدل تھے ۔ منصوبہ بندی کے تحت آئے ۔ دہشت گردوں کا ٹارگٹ پریڈ تھا ۔ پریڈ کے وقت 450 اہلکار موجود تھے۔صدر اور وزیر اعظم کی پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت صدر زرداری نے کہا حملہ وطن عزیز کیخلاف بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ صدر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی ۔ وزیراعظم نے کہاسیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے۔ ذمہ داران کی جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئےپر عزم ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا بزدلانہ حملےدہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ شہید اہلکاروں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ ۔ زخمیوں کی عیادت کی ۔ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ایف سی اہلکاروں نے بھروقت کارروائی کر کے فورسز کو بڑ ی تباہی سے پچا لیا ۔ ریڈ زون. میں ایسا وا قعہ افسوسناک ہے۔ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ پولیس کی استعداد کار بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پرایف سی کے جوانوں کو خراج تحسین۔ کہا فیڈرل کانسٹیبلری کے جری جوانوں نے بہادری سے فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنایا۔ حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی جرات کو سلام۔ شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش ۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف حملے کی مذمت کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کی مذموم کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ ۔ پاک افواج ملکی سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہیں۔ ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا بروقت کارروائی سے بڑے جانی نقصان کو روکا گیا
مزید پڑھیں :سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمت کتنی ہوگئی؟















