اہم خبریں

پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ

پشاور(اے بی این نیوز)پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

آج صبح پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر تین خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا۔ایک خودکش بمبار نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا جبکہ دو اندر داخل ہوکر فائرنگ کرتے رہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دونوں اندر موجود حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا اور ان کے قبضے سے دو خودکش جیکٹس اور آٹھ ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔ حملہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا تھا، مگر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے اسے ناکام بنا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔

✅ شہداء
1. حوالدار عالمزیب — پلاٹون 277
2. سپاہی ریاست — پلاٹون 478
3. سپاہی الطاف — پلاٹون 277

✅ زخمی اہلکار (LRH)
لانس نائیک زیک — پلاٹون 277 (MI روم)
سپاہی ارشد — BDS
سپاہی عطاء اللہ — پلاٹون 147
سپاہی عرفان — پلاٹون 147

تمام زخمیوں کو LRH منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی کنڈیشن اسٹیبل ہے

مزید پڑھیں۔پاکستان میں سونے کی قیمت کی تازہ ترین اپ ڈیٹس جانیے،

متعلقہ خبریں