راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) شہر میں سیف سٹی منصوبے کے تحت ای چالان سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار چالان جاری کیے جائیں گے۔
چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ای چالان ہیلمٹ نہ پہننے، سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے، سگنل توڑنے اور دیگر خلاف ورزیوں پر نافذ کیا جائے گا۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ جدید سسٹم کے تحت چالان کی تصاویر اور خلاف ورزی کا کوڈ مالک کے گھر کے پتے پر ڈاک کے ذریعے بھیجا جائے گا، جس سے شفافیت اور غلط بیانی کی روک تھام ممکن ہو گی۔
سیف سٹی منصوبے کے مکمل فعال ہونے کے بعد راولپنڈی میں 359 مقامات پر 2,000 سے زائد جدید کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں، جو چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کیمروں کے ذریعے نہ صرف ٹریفک کی صورتحال پر نظر رکھی جائے گی بلکہ قانون شکن عناصر کی فوری شناخت بھی ممکن ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں :کلاس اول سے ساتویں تک کے سالانہ امتحانات کا حتمی شیڈول جاری ، جا نئے تفصیلات















