اہم خبریں

ڈیرہ غازی خان، لاہور، مظفرگڑھ، کوٹ مومن اور چیچہ وطنی کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج

ڈیرہ غازی خان، لاہور، مظفرگڑھ، کوٹ مومن،چیچہ وطنی( اے بی این نیوز   )ڈیرہ غازی خان، لاہور، مظفرگڑھ، کوٹ مومن اور چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں ڈیرہ غازی خان کے این اے 185 میں 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری 3,772 ووٹ کے ساتھ سبقت میں ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ 1,316 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 129 لاہور کے گلشن راوی پولنگ اسٹیشن نمبر 200 کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے حافظ نعمان 107 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے چودھری ارسلان 81 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مظفرگڑھ کے پی پی 269 کے تین پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں علمدار قریشی 915 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سردار اقبال پتافی 402 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اسی حلقے کے 9 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج میں بھی میاں علمدار قریشی 3,885 ووٹ کے ساتھ سبقت میں ہیں اور سردار اقبال پتافی 1,258 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کوٹ مومن کے حلقہ پی پی 73 کے غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا 163 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں اور آزاد امیدوار میاں حارث رانجھا 124 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 203 میں 24 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چودھری محمد حنیف جٹ 5,244 ووٹ کے ساتھ سبقت میں ہیں اور آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 880 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔غیرسرکاری نتائج سے واضح ہو رہا ہے کہ مختلف حلقوں میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار برتری حاصل کر رہے ہیں، جبکہ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا زمبا بوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں