چیچہ وطنی ،میانوالی ( اے بی این نیوز )چیچہ وطنی اور میانوالی میں ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 203 میں 6 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد حنیف جٹ 1180 ووٹ لے کر سبقت حاصل کر چکے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 113 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 143 کے حلقے میں 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد طفیل جٹ 1122 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں اور آزاد امیدوار ضرار اکبر 91 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔میانوالی کے حلقہ پی پی 87 میں تین پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ہیں، جس کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 69 پر ن لیگ کے امیدوار علی حیدر نور 206 ووٹ لے کر آگے ہیں۔حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، تاہم غیر سرکاری نتائج سے واضح ہو رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار برتری حاصل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :ضمنی انتخابات کی پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع،ووٹرز کا مجموعی رجحان سست روی کا شکار رہا















